ضلع سنٹرل کرم پاڑہ چمکنی گوازہ کے قریب واقع گاؤں ٹاپو کلے میں مارٹر حملے نے ایک خاندان کو سوگوار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق گھر پر گرنے والے مارٹر گولے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جو بعد میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق چمکنی علاقے کے قریب ہونے والے اس حملے میں گھر کی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ یہ واقعہ خطے میں امن و امان کی صورت حال پر ایک اور سوالیہ نشان ہے۔