سنٹرل کرم میں قیامت صغریٰ: بمباری سے پانچ بچے شہید، لاشیں بوریوں میں منتقل

آج سنٹرل کرم کے علاقے مسوزئی تورغستان میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، جس نے نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ پورے قبائلی خطے کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے گولے کے نتیجے میں پانچ معصوم بچے شہید ہو گئے ہیں۔

واقعے کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہید بچوں کے جسمانی اعضا بوریوں میں ڈال کر صدہ ہسپتال منتقل کیے جا رہے ہیں۔