یاد رہے کہ گزشتہ روزوادی تیراہ کے باغ بازار میں ایک معصوم بچی مارٹر گولہ لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے باغ میدان میں قائم سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کے سامنے پُرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بچی کی شہادت کی غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں اور علاقہ مارٹر حملوں سے محفوظ بنایا جائے۔
پرامن احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے براہِ راست فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں موقع پر 6 شہری شہید اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق فائرنگ بلا اشتعال کی گئی، حالانکہ مظاہرین پُرامن تھے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بعض کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
قبائلی عمائدین اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے