ہمارے بارے میں

وائس آف پشتون (آوازِ پشتون) ایک نیوز بلاگ ہے جو پشتون کمیونٹی کے مسائل، ثقافت اور حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس بلاگ کی بنیاد انور شاہ اورکزئی نے مئی 2025 میں رکھی، جو ایک سرگرم صحافی اور پشتون قوم کے حق میں آواز اٹھانے والے شخص ہیں۔

ہمارا مقصد صرف اور صرف حق پر مبنی، مثبت اور غیر جانبدارانہ خبریں پہنچانا ہے۔ میڈیا میں پشتونوں کے مسائل کو اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے، لیکن وائس آف پشتون ان کی آواز بن کر سامنے آئے گا۔ ہم پشتون عوام کے حقوق، ان کی ثقافت اور ان کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمارا یقین ہے کہ سچائی اور انصاف ہی کسی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ اگر آپ بھی پشتون قوم کی بہتری اور ان کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں، تو ہمارے ساتھ جڑیں اور آوازِ پشتون کو مزید طاقت بخشیں۔