ضلع کرم کے معروف تعلیمی ادارےصدہ ماڈل سکول میں مستقل غیر حاضری کا معاملہ، طلباء کا مستقبل داؤ پر

ضلع کرم کے معروف تعلیمی ادارے صدہ ماڈل سکول میں تعلمیمی نظم وضبط کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔معلومات کے مطابق محمد عمران نامی استادمسلسل غیر حاضر رہتے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دو مہینے میں بمشکل ایک یادوبارسکول آتے ہیں۔باقی تمام دن غیرحاضر رہتے ہیں۔

طلبا اور والدین میں اس رویے پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔تعلیمی نقصان کےباعث بچوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس صورت حال پر سکول پرنسپل کی خاموشی نےمواملے کومزید سنگین بنادیا ہے۔مقامی افراد کا مطالبہ ہےکہ متعلقہ محکمہ تعلیم اس معاملے کا فوری نوٹس لےاور مستقل غیرحاضری کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں نظم وضبط قائم رہے اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔

رابطی کرنے پرٹیچر محمد عمران کاکہنا تھا کہ وہ بیمارے کے باعث مسلسل سکول حاضرنہیں ہوسکے۔ان کے مطابق بیماری کے باوجود وہ بعض اوقات سکول گئے،تاہم سر میں درد یادیگر طبی مسائل کے باعث باقاعدگی سے حاضری ممکن نہ تھی